وفاقی کابینہ کرونا ریلیف فنڈ میں دے گی کتنی رقم؟ لاک ڈاؤن بارے کیا ہوئی مشاورت

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں کورونا سے متاثرہ معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں

کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کاجائزہ لیا گیا جبکہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی، کمرشل بجلی کے کنکشنز میں رعایت پر بات ہوئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی جبکہ کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔ کابینہ نے بھارت سے 429 ضروری ادویات منگوانے کی تجویز مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاون کے معاملے پر آئندہ 2 روز میں حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروبا ر تو کھل جائیں گے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کرانا ہوگا،چاہتا ہوں لاک ڈاؤن جلدی ختم کریں تا ہم احتیاط کرنی ہو گی

لاک ڈاؤن میں نرمی کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا

وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام اراکین نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینےکااعلان کر دیا، تمام وفاقی وزرا ،مشیران اور معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے!

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ہمیں لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کی طرف جانا ہو گا.

Leave a reply