وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، کئی وزراء کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت، ہوں گے اہم فیصلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،
وفاقی کابینہ اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر وفاقی کابینہ اجلاس میں کچھ وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں،اجلاس میں کورونا وائرس سمیت 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے،
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی ڈویژنوں کی جانب سے بجلی اورگیس کے بلوں پربریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابیبہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بارہ مارچ کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری اورقانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ بینکوں کے منافع کی رقم اور غیر ملکی کمرشل قرضوں پرٹیکس چھوٹ اورایس ایم ای بینک کی بورڈ کی تشکیل نو اورعارضی بنیاد پر نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ سے متعلق ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری شامل ہیں، وفاقی کابیبہ ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک کی جائیداد اور اراضی کی لی ریٹس کی قیمتوں کے از سر نو تعین کی منظوری دے گی.
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا، وزیراعظم کی جانب سے معاشی پیکج پر بھی بات چیت ہو گی، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو ہو گی، ظفر مرزا کابینہ کو اب تک کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے.
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1000 ہو گئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 296، سندھ میں 413،بلوچستان میں 115،کے پی میں 78، آزاد کشمیر میں ایک،گلگت بلتستان 81، اسلام آباد میں کرونا کے 16 مریض ہیں
کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس میں سے 3 کے پئ اور ایک ایک بلوچستان، سندھ، گلگت اور پنجاب میں ہوئی ہے.
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 ہے جبکہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن اک تیسرا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے