وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب،ایجنڈہ جاری

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی،

وزیراعظم عمران خان کشمیر بارے قوم سے کریں گے آج خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے عوامی مفاد کے منصوبوں پر بات ہوگی ،اجلاس میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے،

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں عوامی فلاحی اتاشی لگانا ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں عملےکی ریگولرائزیشن پر گفتگو ہوگی ،وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری اثاثہ جات کی نجکاری کی شناخت پر بھی بریفنگ ہوگی

فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

کابینہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کشمیر کے حوالہ سے صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے

دوسری جانب وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کشمیر کے مسئلہ پر قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا خطاب آج پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان قوم کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے

موت انڈیا سے جہاد میں آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں، مصطفیٰ کمال جائیں گے کشمیر

Comments are closed.