ریڈ لیٹر کے بعد نیا نوٹفکیشن، اب ہو گا صرف کام، چھٹی دیں گے وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا فیصلہ، تمام وفاقی سیکرٹریز اسلام آباد چھوڑنے کے لئے وزیراعظم سے اجازت لیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے آج ہفتہ کو ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹریز کواسلام آباد چھوڑنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے اجازت لینا ہوگی۔ تمام ایڈیشنل سیکرٹریز متعلقہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹریز انچارچ سے اجازت لیں گے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام افسران کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر سرکاری خرچے پر ہفتہ وارچھٹیوں کے دوران اپنے آبائی علاقوں میں اجلاس طلب کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے،نوٹفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج سوموار اور جمعہ کو اپنے آبائی اضلاع میں میٹنگز کاانعقاد نہیں کرسکیں گے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اطلاعات ملیں تھیں کہ افسران دفاتر میں نہیں بیٹھتے، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹرز کا جواب نہیں دیا جاتا، وفاقی سیکرٹریز جمعہ اور پیر کو اپنے علاقوں میں اجلاس طلب کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے دفاتر میں دیگر افسران کی حاضری بھی کم رہتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا نوٹس لیا اور آج نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آبائی علاقوں میں اجلاس کرنے اور بغیر اجازت اسلام آباد چھوڑنے پر بھی پابندی لگا دی گئی.

قبل ازیں چند روز قبل وزیراعظم آفس سےحالیہ تاریخ میں پہلی بارریڈ لیٹرجاری ہوا ،ریڈلیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کوجاری کیا گیا ، ریڈلیٹر آخری وارننگ اورناپسندیدگی کی علامت ہے .وزیراعظم آفس نے خالی آسامیوں،بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں ، وزیراعظم آفس نے تفصیلات کیلئے 9 ستمبرکی آخری ڈیڈلائن دے دی ، لیٹر میں تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وزارتیں خالی آسامیوں سےمتعلق رپورٹ جمع کرائیں،

کمپنیوں‌ کو 208 ارب معاف کرنے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، عمران خان کی ہدایت

وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سماجی اور معاشی نظام کی بہتری کے لئے ٹاسک فورس قائم

Comments are closed.