وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس فائرنگ میں طالب علم کی ہلاکت کا نوٹس،بڑا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس فائرنگ میں طالب علم کی ہلاکت کا نوٹس،بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اہلکاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،سخت سے سخت سزا دی جائے گی،

دوسری جانب اے ٹی ایس پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ،جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرادی

درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہواتھا،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا،

گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے،

واضح رہے کہ اسامہ ندیم ستی کو کل رات اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا،

Comments are closed.