وفاقی وزیرکی ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت،سرکاری ملازمین کیلئے ایپ تیار
حکومت نے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے
وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ 1800اور 2100 میگا ہرٹز کے اسپیکٹرم کی نیلامی 16 ستمبر کو ہوگی چاروں بڑی کمپنیوں نے نیلامی میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرا دی، اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے کمپنیوں کو درپیش مسائل دور کردیئے کمپنیوں سے کہہ دیا بجلی جانے کی صورت میں موبائل فون سروس متاثر نہ ہو، اگر موبائل سروس متاثر ہوئی تو کمپنیوں کو نوٹس جاری کریں گے،
وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک ہونے پر تشویش ہے،ایف بی آر کا ڈیٹا سینٹر ہے، ابھی تک این ٹی سی کے ساتھ نہیں ہے، این ٹی سی میں ہوسٹ تمام ویب سائٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے،پرائیویٹ ڈیٹا سینٹر پر ہوسٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے،فروری میں تمام اداروں کو این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹر استعال کرنے کیلئے آگاہ کرچکے،
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
وزیر آئی ٹی امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی اور کہا کہ ایسی کسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ترقی کا عمل رکے، میری درخواست پر وزیراعظم نے موبائل ڈیٹا پر ٹیکس ختم کیا،5منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس ختم کرائیں گے،فری لانسنگ پالیسی حتمی مراحل میں ہے، پالیسی میں فری لانسرز کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی
دوسری جانب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کے لیے بیپ ایپلی کیشن تیار کر لی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خط لکھ کر وٹس ایپ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے چند ہفتےکے بعد ہم بیپ ایپلی کیشن لانچ کرنے جارہے ہیں ایپ کی دیکھ بھال این ٹی سی کریں گی اس لیے یہ محفوظ ہوگا،یہ ایپ بن چکی اور ٹرائل پر ہے، چند ہفتوں میں لانچ کر دی جائے گی،پہلے مرحلے میں ایپ میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت ہوگی،دوسرے مرحلے میں ٹیکسٹ میسج کے ساتھ وائس اور ویڈیو کال کی سہولت موجود ہوگی،