وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بڑا انکشاف کر دیا

0
32

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ ملک میں دوبارہ افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،دہشتگردشکست کھائیں گے،امن وامان کی فضاقائم ہوگی۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی،اسلام آبادمیں کل دہشتگردی کے 2 واقعات ہوئے،پولیس نے جانوں کانذرانہ پیش کرکے امن کی فضاقائم کی،

ان کاکہناتھا کہ راولپنڈی اورکراچی میں تھریٹس ہیں،ملک میں ہماری افواج اورپولیس نے دہشتگردوں کو شکست دی،کل بھی پانچ دہشتگردپاک افواج نے ہلاک کئے ہیں ،ان کاکہناتھاکہ تین ناکے بھی ختم کرنے جا رہاہوں ،یہاں 100 ایگل سکواڈچلائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوابراہوا،قائدین جہاں پریس کانفرنس کی جگہ تھی وہاں کرتے ۔

Leave a reply