اگر چھٹی کے دن مہنگائی کا جواب نہیں تو پھر اس دن سرکاری پروٹوکول کیوں؟
سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں کسی مقام سے نکلتے اور پارکنگ کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے؟ جس کے جواب میں وزیر دفاع نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’ آج چھٹی ہے‘۔
ایک بار پھر سوال کیا گیا کہ پیٹرولیم لیوی لگائی گئی ہے اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟ تاہم اس سوال کے جواب میں بھی وفاقی وزیر خواجہ آصف نے وہی جواب دیا کہ آج چھٹی ہے اور آگے بڑھ گئے۔
اینکرپرسن ملیحہ ہاشمی کہتی ہے کہ: خواجہ آصف مہنگائی کے سوال کا جواب دینے کی بجاۓ فرماتے ہیں؛
"آج چھٹی ہے۔ آج سوال نہ کریں”
خواجہ آصف مہنگائی کے سوال کا جواب دینے کی بجاۓ فرماتے ہیں؛
"آج چھٹی ہے۔ آج سوال نہ کریں" 🙂🤐
pic.twitter.com/2vuMEdTfUk— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) June 30, 2022
ایک صارف احمد ملک کہتے ہیں کہ: اگر خواجہ آصف نے چھٹی والے دن سوال کا جواب نہیں دینا پھر چھٹی والے دن اس سے سرکاری گاڑی اور پروٹوکول واپس لے لینا چاہیے چھٹی کے دن کی تنخواہ بھی کاٹ لینی چاہیے.
اگر خواجہ آصف نے چھٹی والے دن سوال کا جواب نہیں دینا پھر چھٹی والے دن اس سے سرکاری گاڑی اور پروٹوکول واپس لے لینا چاہیے چھٹی کے دن کی تنخواہ بھی کاٹ لینی چاہیے۔
— Ahmed Malik (@MalikAhmedHaya4) June 30, 2022