مولانا فضل الرحمن کے ساتھی مفتی کفایت اللہ کے من گھڑت الزامات ، کم علمی ، انتہاپسندی یا جاہلیت

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کے معتمد ساتھی اور جمعیت العلمائے اسلام ف کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ کی طرف سے عمران خان پر الزامات کے بعد جس طرح مفتی کفایت اللہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف سوشل میڈیا پر مفتی کفایت اللہ کی ڈھٹائی پر صارفین کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے عجیب قسم کی الزام تراشی شروع کردی ، جس پر پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے مفتی کفایت اللہ کو بار بار سمجھانے کی تو مفتی کفایت اللہ نے جھوٹ اور ڈھٹائی کی اس قدر حد کردی کہ نہ صرف سننے اور دیکھنے والے سب لوگوں‌کو شرمندگی اٹھاناپڑی بلکہ اس الزام تراشی کی وجہ سے عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ خان کوبھی میدان میں اترنا پڑا

ذرائع کے مطابق پروگرام میں مفتی کفایت اللہ نے وکی لیکس کے معاملے کو اس انداز سے عمران خان سے جوڑا کہ میزبان بھی شرمندگی سے پریشان ہوگیا ، مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں کہ وکی جمائمہ خان کا کزن اور وہ یہودی ہے وہ عمران خان کا دست راست ہے، اس پر وسیم بادامی نے مفتی کفایت اللہ سے مودبانہ گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جناب وکی کوئی بندا یا انسان نہیں یہ تو ایک ویب پیج ہے جس کے ذریعے جولیان اسانج نے دنیا کے اہم ترین راز افشاں کیے

وسیم بادامی تصیحیح کرتے ہیں تو مفتی کفایت اللہ کی کم علمی کا اندازہ لگائیں کہ وہ کہتے ہیں کہ وکی جمائمہ کا کزن ہے، پھر مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں کہ گولڈ اسمتھ ، ہنری کسنجر ، جمائمہ خان سب یہودی مل کرعمران خان کو پٹی پڑھاتےہیں ، وسیم بادامی نے پھر سمجھایا لیکن مفتی کفایت اللہ نےڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے ویب پیج وکی کو جمائمہ خان کا کزن قرار دیا

مفتی کفایت اللہ کی اس ڈھٹائی کے بعد عمران خان کے سابق اہلیہ نے مولانا کے الزامات پر اپنا ٹویٹ پیغام دیا ہے جس میں جمائمہ نے مفتی کفایت اللہ کی گفتگو کو کوڈ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ نام نہاد ملاوں نے اسلام کو بدنام کیاہے ، اسلام کو جتنااپنوں نے نقصان پہنچایا بیگانوں نے نہیں پہنچایا

Comments are closed.