جوبائیڈن کی فتح کیا اسرائیل اورامریکہ کے تعلقات میں کوئی تبدیلی لاسکے گی ، اہم رپورٹ آگئی

تل ابیب :جوبائیڈن کی فتح کیا اسرائیل اورامریکہ کے تعلقات میں کوئی تبدیلی لاسکے گی ، اہم رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک اہم ایشو پربہت زیادہ گفتگو ہورہی ہے کہ کیا جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کی کمی پوری کرپائیں‌گے جواسرائیل کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتے تھے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک بڑے ہوشیارثابت ہوئے جب انہون‌نے ٹرمپ کی پھرتیاں دیکھیں ،اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ کواس وقت سے جانتے ہیں‌جب 2005 میں ٹرمپ نے ملانیا سے شادی کی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ کے بہت قریب جانے جاتے ہیں اورٹرمپ نے اسرائیلی منصوبوں کوکامیاب کرنے کے لیے اسرائیلی کا بھرپورساتھ دیا لیکن اب سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا بائیڈن بھی اسرائیلی وزیراعظم کے منظورنظرہوسکتے ہیں‌

دوسری طرف یہ بھی خبریں‌گردش کررہی ہیں‌کہ نیتن یاہو کی سحرکن شخصیت نے جب سے یہ محسوس کیا ہے کہ جوبائیڈن امریکی صدربننے جارہے ہیں‌تو انہوں نے اپنی نظریں‌جوبائیڈن پرگاڑھ لیں ، یہی وجہ ہے کہ اب ابھی جوبائڈن کے جیتنے کا اعلان نہیں ہوا لیکن نیتن یاہو اوردوسرے اسرائیلوں نے اپنی لابنگ شروع کردی ہے

Comments are closed.