پاکستان کےاندرجاکرلڑیں گے،اپنے مقاصد کےحصول کے لیےآخری حد تک جائیں گے:اجیت ڈوول کی اعلانیہ دھمکی

نئی دہلی :بھارت نےپاکستان کےاندراپنے مقاصد کےحصول کے لیےلڑنےکا اعلان کردیا، پاکستان کےاندرجاکرلڑیں گے،اپنے مقاصد کےحصول کے لیےآخری حد تک جائیں گے:اجیت ڈوول کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزراورپاکستان میں اعلانیہ دہشت گردی کی وارداتوں کے ماسٹرمائند اجیت ڈوول نے پاکستان کوکھلی دھمکی دے دی ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان کے اعلانیہ دشمن اجیت ڈوول کہتے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرزمین پر بھی لڑیں گے

اجیت ڈوول نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین پر بلکہ غیر ملکی سرزمین پر بھی لڑے گا جو بھارت کے لیے خطرے کا باعث بنے گا بھارت اس سے بدلہ لینے آخری حد تک جائے گا ، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں کنٹرول لائن پرکچھ بھی ہوسکتا ہے

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق رشیکش میں پرمارٹ نکیتن آشرم سے خطاب کرتے ہوئے اجیت ڈوول نے کہا کہ نئی حکمت عملی کا خیال ہے کہ شاید ہم سیکیورٹی کے خطرات کو ختم کرنے کے لئے عملی طور پر کام کرسکتے ہیں۔ "یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم صرف جہاں آپ چاہتے ہیں وہاں لڑیں۔ ہندوستان جنگ کو اسی خطے میں لے گا جہاں خطرہ پیدا ہوتا ہے ، "این ایس اے نے” نیو انڈیا "کہنے والے نظریے کا خلاصہ دیتے ہوئے کہا۔

بعض حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجیت ڈوول نے ہائی برڈ جنگ کی بات کی ہے میدان میں فوجوں کی جنگ کی بات نہیں کی

دوسری طرف اجیت ڈوول کی ان دھمکیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے کچھ سرکاری حکام اورماہرین اس گفتگو کارخ موڑنے کے لیے اسے تہذیبی جنگ کہہ رہے ، جبکہ اجیت ڈوول نے تہذیبی جنگ کا نام تک نہیں لیا

تاہم سرکاری ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ڈوول تہذیبی اخلاقیات کے تناظر میں زیادہ بات کر رہے ہیں اور ان کے ریمارکس کو موجودہ تناظر میں کسی کے خلاف ہدایت نہیں کیا گیا تھا۔ ہم اپنے ذاتی مفادات کے حصول کےلیے بہت دورتک جاسکتے ہیں اوراس کے لیے ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ڈرا نہیں سکتی روک نہیں سکتی

اجیت ڈوول نے اپنے پیغام میں ایک طرف پاکستان کوکھلی دھمکی دی ہے تودوسری طرف چین کی طرف بھی اشارہ کیا ہے ، اجیت ڈوول نے یہ بات اس وقت جب چینی صدر کا ہلچل مچادینے والا بیان آگیا

چینی صدر شی جنپنگ نے کوریا جنگ کی سالگرہ کے موقع پر ہلچل مچا دینے والا قوم پرست پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ،

چینی صدر شی جنینگ نے مزید کہا کہ کبھی بھی کسی کو یا کسی طاقت کو مادر وطن کے مقدس سرزمین پر حملہ کرنے اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر ایسی سنگین صورتحال پیدا ہوجاتی ہے تو چینی عوام یقینا اس پر حملہ کردیں گے۔ یہ امریکہ ، تائیوان یا ہندوستان کے بارے میں ہوسکتا تھا جو اس وقت چین کو درپیش تین بڑے چیلینجز ہیں۔

Comments are closed.