افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھیں گے:امریکہ

افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھیں گے:امریکہ #Baaghi

واشنگٹن : افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھیں گے: امریکہ نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ ت

فصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے، افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھیں گے کیوں کہ مستحکم اور محفوظ افغانستان کے لیے ہمارا عزم تبدیل نہیں ہوا ،

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے کنٹریکٹرز افغان سیکیورٹی فورسز اور افغان فضائیہ کی معاونت کر رہے ہیں جب کہ مشرق وسطیٰ میں اسٹرائیک گروپ افغانستان کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل تقریباً 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے جب کہ بگرام اڈے سے انخلا پر افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے ہم آہنگی رہی ، بگرام آخری فضائی اڈا ہے جس کو افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا تاہم امریکی فوج کی کچھ تعداد سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے موجود رہے گی۔

Comments are closed.