کراچی:کیا مولانا فضل الرحمن عمران خان کوسینے سے لگا لیں گے:اہم شخصیت کی پیشکش اورمولانا کی اعلیٰ‌ ظرفی،اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مولانا فضل الرحمان کو پیش کش اگر انہیں وزیراعظم کے کرونا پر شک ہے تو عمران خان کو جاکر گلے لگا لیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ویکسین لگوانے سے کرونا نہیں ہوا، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔

مولانا فضل الرحمان شکست خوردہ اور تھکے ہوئے انسان ہیں، وہ کوئی بھی الزام کسی پر بھی لگا سکتے ہیں‘۔ گورنر سندھ نے مولانا کی حرکتوں کے پیش نظران خدشات کا اظہارکیا

گورنرسندھ نے پیش کش کی کہ ’اگر مولانا کو عمران خان کے کرونا پر شک ہے تو وہ وزیراعظم جاکر گلے لگالیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان غیر سیاسی اور ناسمجھ آدمی ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں کہ آگے کیا کرنا ہے، اس لیے وہ کبھی دھرنا اور کبھی استعفے کی بات کررہے ہیں‘۔

Shares: