کیااب نوازشریف سب کوچھوڑکرروس چلیں جائیں گے:پیوٹن نے این آر او دے دیا
ماسکو:کیااب نوازشریف سب کوچھوڑکرروس چلیں جائیں گے:پیوٹن کے فیصلے نے متاثرکردیا،اطلاعات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے تاحیات استثنیٰ کے بل پر دستخط کردیے۔
دوسری طرف ذرائع اورسوشل میڈیا پرایک بحث جاری ہے کہ نوازشریف ہمیشہ اپنے لیے استثنیٰ کا مطالبہ کرتے رہے ،لیکن پاکستانی عوام نے اس استثنیٰکومسترد کرتے عدلیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ تمام انسان برابرہیں
نوازشریف کے اس دیرینہ مطالبے کی بنیاد پراب یہ بحث زورپکڑرہی ہے کہ نوازشریف اقتدارکے بڑے خواہش مند ہیں اوراپنے گناہوں ، بدعنوانیوں کا جواب دینے کی بجائے قوم سے کفارہ اداکرنے کا مطالبہ کرتےرہے ، اب ان کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ وہاں چلے جائیں جہاں ان بڑوں کواستثنیٰدی جاتی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے سابق روسی صدور کو تاحیات مقدمات سے بچانے کے لیے استثنیٰ کے بل پر دستخط کیے جس کے تحت سابق صدور کو ایک مرتبہ صدارت چھوڑنے کے بعد تاحیات ایوان بالا کا رکن بننے کی بھی اجازت ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا قانون رواں سال صدر پیوٹن کی جانب سے ملک میں کی گئی سیاسی اصلاحات کے اقدامات کا حصہ ہے جن کے تحت صدر پیوٹن کو یہ اجازت ہے کہ اگر وہ چاہیں تو مزید دو مرتبہ 6 سالہ مدت کے لیے صدر رہ سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ قانون سازی اس آئینی ترامیم کا حصہ ہے جو رواں برس ملک میں ووٹنگ کے ذریعے منظور کی گئی اور اسی کے ذریعے صدر پیوٹن کو 2036 تک صدر رہنے کا اختیار حاصل ہے، بصورت دیگر ان کے لیے 2024 میں عہدہ صدارت چھوڑنا ضروری تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ سابق روسی صدور کو پہلے ہی صدارت کے دوران مقدمے بازیوں سے استثنیٰ حاصل ہے البتہ نیا قانون انہیں تاحیات اس سے استثنیٰ فراہم کرے گا اور اس کے تحت ان کی گرفتاری، تلاشی اور تفتیش بھی ممکن نہیں۔