عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کے لیے پارلیمنٹ کی مدد لیں گے:رانا ثناء اللہ

0
93
توشہ خانہ کیس فیصلہ، عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کا اعلان

اسلام آباد:عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کے لیے پارلیمنٹ کی مدد لیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کرے گی۔

لاہور میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کوئی بعید نہیں کہ آنے والے دنوں میں کوئی اور بھی آڈیو آجائے، حکومت سے شکوہ ہے کہ قانون کے ہاتھ عمران خان کے گریبان تک کیوں نہیں پہنچتے؟۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں سازشیں اور ٹمپرنگ کرتے رہے، حساس دستاویز کو جعلسازی کر کے بدلا۔ جیسے ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اسی طرح بنی گالہ میں چھاپہ مارنا چاہیے، رانا ثنا اللہ وہاں پرچھاپہ ماریں گے تو اصل سائفرملے گا۔ مجھے اپنی حکومت سے بھی شکوہ ہے جو قانون کے ہاتھ غدار تک پہنچنے چاہئیں تھے نہیں پہنچے، فتنہ، انتشارپھیلانے والا آزاد گھوم رہا ہے۔

جس پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز نے جو اعتراض اٹھایا ہے وہ بالکل درست اور جائز ہے، یہ ضرور یاد رکھیں یہ ن لیگ کی نہیں اتحادی حکومت ہے، تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے کل اس معاملے پر فیصلہ کیا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے اور مقدمات درج کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی بحث کرائی جائے گی، یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کریگی، جس کے بعد یہ انجام کو پہنچے گا۔

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Leave a reply