ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

لاس اینجلس: امریکی معروف اداکار وِل اسمتھ کی اہلیہ اور اداکارہ جاڈا اسمتھ نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں-

باغی ٹی وی : نیویارک پوسٹ کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے اور اکیڈمی کی جانب سے اداکار پر 10 سال کے لیے تقریب میں شرکت پر پابندی کے بعد جاڈا اسمتھ کی 2018 کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وِل اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

ول اسمتھ پر آسکر یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال تک پابندی

پچاس سالہ جاڈا کا یہ بیان ایک ویڈیو میں سامنے آیا۔وڈیو میں انہوں نے بتایا کہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ نوجوان اداکارہ ہونے اور چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے کے سبب میں شدید دباؤ میں تھی ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کروں مجھے شادی کی ہر گز خواہش نہیں تھی”

2018 کے ایک کلپ میں اپنے شوہر وِل اسمتھ، بیٹے جیڈن اور والدہ کے سامنے جاڈا کہتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ اُنہوں نے والدہ کے مجبور کرنے پر یہ فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1997 کو ول اسمتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے دوران وہ پورا وقت روتی رہیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ شادی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتی تھیں۔

ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

جاڈا نے بتایا کہ بیٹے جیڈن سے حاملہ ہونے کے بعد اُن کی والدہ نے رو رو کر مجھے اور اسمتھ کو شادی کرنے پر مجبور کیا۔

تاہم جب شو میں وِل اسمتھ کے اظہارِ خیال کی باری آئی تو وِل اسمتھ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسا کوئی دن نہیں تھا جب مجھے شادی کرنے اور اپنے اہل اعیال کی خواہش نہ ہویہ جھوٹ نہیں کہ 5 سال کی عمر سے میں اپنے اہل و اعیال کے بارے میں تصور کرتا تھا کہ کیسا ہوگا‘۔

جاڈا کی والدہ کا کہنا ہے کہ "مجھے جاڈا اور ول اسمتھ کی شادی کے حوالے سے اپنی خواہش یاد ہے تاہم مجھے یہ یاد نہیں کہ جاڈا نے شادی کے خیال کو مسترد کر دیا تھا-

رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

Comments are closed.