واشنگٹن :ونڈوز98 کی وجہ سے یورپی خلائی ایجنسی کا مارس مشن خطرے سے دوچار،اطلاعات کے مطابق یورپین خلائی ایجنسی کی جانب سے انیس سال قبلمریخ پر بھیجا گیا مشن مائیکرو سافٹ ونڈوز کی وجہ سے خطرے سے دوچارہوگیا ہے۔
آج سے 27 سال قبل 14 جولائی 1995 میں جب امریکا کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے کمپوٹرکے لیے ونڈوز95 کے نام سے ایک جدید آپریٹنگ سٹم متعارف کرایا تواس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہی ونڈوزآگے چل کر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک طوفان برپا کردے گی۔
آج ٹیکنالوجی میں ہونے والے زیادہ ترپیش رفت اسی ونڈوزکے مرہون منت ہے جس نے کمپیوٹرکودنیا کے کونے کونے میں فروغ دیا۔
گزشتہ سال اکتوبرمیں مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوزآپریٹنگ سسٹم کا جدید ترین ورژن ونڈوز11 کے نام سے متعارف کرایا گیا۔ جوکہ اب دنیا کے بیش ترممالک میں استعمال کیا جارہا ہے۔لیکن آگر ٹیکنالوجی کی اس دوڑمیں اگر’ونڈوز 98‘ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہا جائے تو یقیناً آپ اسے مذاق سمجھیں گے۔
لیکن یورپین خلائی ایجنسی( ای ایس اے) کے لیے یہ زندگی اورموت کا معاملہ بن چکا ہے کیوں کہ انہیں زمین سے 200 ملین کلومیٹرکے فاصلے پرمریخ کے مدارمیں چکر لگانے والے خلائی جہازمیں ونڈوز98 کوہرحال میں اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
ای ایس اے کے مارس ایکسپریس مشن کی جانب سے مارسِس نامی خلائی جہازکوتقریبا 19 سال قبل مارس کے گرد بھیجا گیا تھا اوراب اس کے لیے چند اہم اپ ڈیٹ ناگزیرہوگئیں ہیں۔
اس حوالے سے ای ایس اے کا کہنا ہے کہ MARSIS کو بھیجنے کا مقصد سرخ سیارے پرپانی کی تلاش کرنا ہے اور رواں سال ونڈوز98 میں ہونے والی اپڈیٹ کے بعد اس کی تلاش میں تیزی آجائے گی۔اس اپ ڈیٹ کے بعد مارسسِ کے پروبس مریخ کی سطح کے نیچے اوراس کے چاند فوبوس کوزیادہ بہترطریقے سے کھنگال سکیں گے۔اس مشن کو2003 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ زمین کے پڑوسی سیارے کے ماضی، حال اورمستقبل کے بارے میں زیادہ بہترطریقے سے سمجھا جاسکے۔
جس وقت اس خلائی جہازکوڈیزائن کیا گیا اس وقت تک آپریٹنگ سسٹمزکی دنیا میں ونڈوز98 کا راج تھا اورMarsis کومائیکروسافٹ ونڈوز98 کی بنیاد پربننے والا ڈیولپمنٹ انوائرمنٹ استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
مارس ایکسپریس مشن کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مارسِس کی کارکردگی میں اضافے کے لیے ہمیں متعدد چیلنجزکا سامنا ہے۔ او ان سے نمٹے کا ایک ہی حل ہے کہ انسٹرومنٹس کو ونڈوز98 سے یورپین اسپیس ایجنسی کے ڈیزائن کردہ مارس 2022 سافٹ ویئرپراپ گریڈ کردیا جائے۔
اس نئے سافٹ ویئرمیں اپ گریڈزکی ایک مکمل سیریزہے جن کی بدولت سگنل وصول کرنے، آن بورڈ ڈیٹا پراسیسنگ اور زمین پربھیجے جانے والے سائنسی ڈیٹا کے معیاراورمقدارکوبہتربنانا ہے۔