ڈی جی سول ایوی ایشن کے آتے ہی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

کراچی :ڈی جی سول ایوی ایشن کے آتے ہی بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑکاامکان،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے ، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔

ادھر سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ،جی ایم کمرشل کے دفاتر کراچی منتقل کئے جائیں گے، مستقل ڈی جی نہ ہونے دفاتر اسلام آباد منتقل کیےگئے تھے، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نئے ڈی جی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بڑے ایئرپورٹس پر سینئر اور تجربہ کار ایئرپورٹ منیجر کی تعیناتی بھی زیر غور آئی ، اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران کو واپس ان کےعہدوں پربھیج دیا جائے گا۔ردو بدل ڈی جی سی اے اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کیا گیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

Comments are closed.