پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

0
39

پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا سابق ایم این ایز سے لاجز ، گاڑیوں سمیت دیگر تمام مراعات واپس لی جائیں گی جبکہ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں.

واضح رہے کہ مستعفی ارکان بدستور پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان میں سے اکثریت نے سرکاری گاڑیاں بھی واپس نہیں کیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان مستعفی تو ہو گئے تاہم وہ اپنے استعفوں کی تصدیق اس لیے نہیں کر رہے تھے کیونکہ انہیں تنخواہیں اور مراعات مل رہی تھیں جبکہ جب انہوں نے واپس آنا چاہا تو اسپیکر نے استعفے قبول کرلیئے.

قومی اسمبلی حکام کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو اپریل کے اختتام پر 11 روز کی تنخواہ اور اس دوران ہونے والے قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کا معاوضہ بھی ادا کر دیا گیا تھا۔ جبکہ مئی کے مہینے کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہذا اسمبلی اجلاسوں اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا معاوضہ ویسے بھی شرکت سے مشروط ہے تو وہ اس کے حقدار تھے ہی نہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
اردو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 15 سے زائد ارکان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین تھے جو قانون کے مطابق ابھی تک اپنے عہدوں پر موجود ہیں ’ان میں سے آٹھ نے سرکاری گاڑیاں واپس کر دی ہیں جبکہ باقیوں نے گاڑیاں اور ڈرائیور بھی واپس نہیں کیے اور وہ اس گاڑی کو ملنے والا فیول بھی استعمال کر رہے ہیں۔

Leave a reply