وفاق المدارس العربیہ نے علماء کے نام اہم پیغام جاری کردیا

اسلام آباد :وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے کراچی میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے اعلامیہ میں قائدین وفاق المدارس کی طرف سےکشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارت کا ظالمانہ سلوک کوپوری امت اسلامیہ کے لیے ایک چیلنج قرار دیا گیا, ملک بھر کے مقتدر علماء کرام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صرف زبانی مذمت کافی نہیں کشمیری مسلمانوں کی مدد و نصرت اور آزادی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے, انہوں نے انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی اور قوم سے اپیل کی کہ وہ جان و مال اور ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار رہے, وفاق المدارس کے رہنماوں نے مساجد کے ائمہ وخطباء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ نماز فجر میں قنوت نازلہ اور خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس دارالعلوم کراچی میں نائب صدر وفاق المدارس مولانا انوار الحق کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی(کراچی)، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کراچی، مولانا محمد حنیف جالندھری ملتان، مولانامفتی محمد طیب فیصل آباد، مولانا مفتی مختارالدین شاہ کربوغہ شریف، مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کراچی، مفتی محمد نعیم کراچی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کئ اہم امور پر غور و خوض اور بہت سےاہم فیصلے کیے گئے اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارت کے ظالمانہ سلوک کو پوری امت اسلامیہ کے لیے چیلنج قرار دیا گیا اور کشمیر میں کئ دنوں سے نافذ کرفیو,کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام کی منصوبہ بندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا-وفاق المدارس کے رہنماؤں نے کشمیر کی صورت حال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اور عالمی اداروں کے طرز عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صرف زبانی مذمت کافی نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کی مدد و نصرت اور آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضروت ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں جانی اور مالی ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہے-اس موقع پر وفاق المدارس کے قائدین نے مساجد کے ائمہ وخطباء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ نماز فجر میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں اورکشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کریں، اجلاس میں مولانا قاضی عبدالرشیدراولپنڈی، مولانا مفتی صلاح الدین چمن بلوطستان، مولانا زبیر احمد صدیقی شجاع آباد
مولانا اصلاح الدین حقانی لکی مروت، مولانا مفتی مطیع اللہ کوئٹہ، مولاناقاری عبدالرشیدسندھ، مولاناارشاد احمددارالعلوم کبیروالا,مولانا مفتی محمد طاہر مسعود سرگودھا,مولانا ظفراحمدقاسم وہاڑی،مولاناسعید یوسف پلندری آزادکشمیر، مولانا محمد قاسم مردان، مولانا فیض محمد بلوچستان،مولانا قاری محب اللہ کوئٹہ، مولانا محمد انور، مولانا مفتی محمد خالد، مولانا قاضی نثار احمدگلگت، مولانا عبدالمنان، مولانا عبدالمجید،چوہدری ریاض عابد اور دیگر نے بھی شرکت کی.

Comments are closed.