وہ پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنیوالی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ناران کا دورہ کیا .

ضلع مانسہرہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کیے گئے سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے کیا،.ان منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹراوٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی، سیاحوں کے لئے ایمرجنسی ریسپانس سروس اور فضلہ جمع کرنے کے لیے مشینری اور سامان کی حوالگی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو سیاحت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی .اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کےلیے کیے گئے اقدامات پر خیبر پختونخوا حکومت کو تحسین پیش کرتا ہوں،پہلے درخت کٹے ہوئے ہوتے تھے ،آج بڑے بڑے درخت دیکھ رہاہوں ،کاغان میں جوخوبصورتی ہے دنیا میں شا ہد ہوگی،کاغان میں دریاوَں میں جو ناقص مواد پھینکا جاتاہے اس پر پابندی لگائی جائے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لیے مذید اقدامات کریں گے سیاحت سے ملک میں ریونیو آئے گا اور وہی ہم ان علاقوں میں لگائیں گے ،ہم نے اپنے سیاحتی مقامات کا خیال رکھنا ہے،میں ساری دنیا پھرا ہوا ہوں،پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں،کلین اینڈگرین پاکستان کےوژن پرعمل پیراہیں،درختوں کی حفاظت کیلئے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، جوبھی قانون بنایا جائے اس پرسختی سےعمل کیا جائے،یہ نیا پاکستان ہے،پہلے صفائی کی کوئی فکر نہیں کرتا تھا سویٹزر لینڈکو 80 ارب ڈالر صرف سیاحت سے ملتا ہے سویٹزرلینڈ میں سخت قانون ہے، وہ اپنے ملک کا خیال رکھتے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیاحتی علاقوں میں سیاحت سے نوکریاں ملیں گی ،وہ پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنیوالی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں، دین اسلام میں پاکیزگی کی بہت اہمیت ہے جو خوبصورتی وادی کاغان میں ہے وہ دنیا بھر میں نہیں،

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

Shares: