پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان سلمان ثاقب عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار میرا مذا ق اڑانے پر ان کی اہلیہ اور مقبول اداکارہ حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا تھا۔

باغی ٹی وی : اداکارہ حرا اپنے شوہر مانی کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پ احسن خان کے شو’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران مانی کو حرا کا ایک راز سب کو بتانا تھا۔

جس پر مانی نے حرا کے بارے میں تقریباً 9 سال پہلے کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار حرا اور اس کی ایک دوست گاڑی میں جارہے تھے اور اس خاتون نے کہا حرا تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے۔

مانی کے مطابق خاتون کی اس بات پر حرا نے اسے کھینچ کر تھپڑ دے مارا اس وقت رات کا ٹائم تھا حرا نے نہ صرف اپنی دوست کو تھپڑ مارا بلکہ اسے کہا گاڑی سے نیچے اتر جاؤ۔

صارفین نے حرا اور مانی کو "اوورترین کپل” قرار دیا

مانی نے مزید بتایا جب جھگڑا زیادہ ہوگیا تو ڈرائیور نے مجھےفون کیا اور کہا ’’مانی بھائی باجی (حرا) پاگل ہوگئی ہے‘۔ ڈرائیور کی اس بات پر میں نے اس سے پوچھا خان کیا ہوا؟ –

مانی کے مطابق جس پر ڈرائیور نے کہا دونوں گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہیں اور ان کا جھگڑا ہوگیا لیکن مجھے نہیں پتہ جھگڑا کس بات پر ہوا ہے۔

اداکارمانی نے کہا میں نے اپنے ڈرائیور کو کہا حرا کی دوست جو گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہے اسے اس کے گھر چھوڑ کر آنا-

حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی…

Shares: