ووہان میں پھر سے نئے کورونا کیسز سامنے آنے لگے ، چین نے بڑا قدم اٹھا لیا

ووہان میں پھر سے نئے کورونا کیسز سامنے آنے لگے ، چین نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان میں نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان میں دس دن میں تقریبا 1 کروڑ دس لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

35 روز کے وقفے کے بعد ووہان میں گزشتہ ہفتے چھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔پیر کو چین میں مجموعی طور پر 17 نئے کیسز سامنے آئے جو کہ 28 اپریل کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ ان کیسز کے بعد چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82918 ہوگئی ہے جبکہ 4633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ووہان میں حالیہ تمام کیسز مقامی تھے، کوئی بھی باہر سے نہیں آیا۔خیال ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد چین نے پورے شہر کو سیل کردیا تھا تاہم بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر سیل ہونے سے قبل ہی تقریباً 5 لاکھ افراد ووہان سے دنیا بھر میں پھیل چکے تھے.

Comments are closed.