گو جرہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)گذشتہ روز2 گروپوں فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی راہگیر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
تفصیل کے مطابق مطابق دوگروپوں میں ہونے والی فائر نگ کی زد میں آکرشدیدزخمی ہونے والی راہ گیر خاتون ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر283ج ب اضافی آبادی کا مظہراپنی اہلیہ مسرت بی بی کے ہمراہ نہر پٹری ٹاؤن بنگلہ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ گاؤں کے ثناء اللہ،محمد اقبال،محمد رمضان،مختار احمد،محمد احسان،سیف اللہ وغیرہ مسلح ہو کر ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑاکر تے ہو ئے فائرنگ کر رہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر مسرت بی بی شدید زخمی ہو گئی اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔ شدیدزخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیاجہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیاگیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس گوجرہ نے مقتولہ کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گوجرہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،عورت گولی لگنے سے شدید زخمی
گوجرہ : گذشتہ روز2 گروپوں فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی راہگیر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
