اوچ شریف: پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے والی معمر خاتون 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئی

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان) پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے والی معمر خاتون 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئی، قیام پاکستان کے بعد والد اور خاوند کے ہمراہ پیدل حج کیلئے جانے والے قافلے کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچیں،، دوران حج والد وفات پا گئے جن کی تدفین بھی وہیں کر دی گئی، مرحومہ کے چار بیٹے اور دو بیٹیوں کی اولادوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اوچ شریف کے نواحی موضع بیٹ احمد کی معمر خاتون حجانی سکینہ بی بی زندگی کے آخری لمحات تک صحت مند رہیں، قیام پاکستان کے بعد اپنے والد حاجی پیر بخش اور خاوند حاجی محمد حسین کے ہمراہ پیدل حج کیلئے جانے والوں کے ساتھ قافلے میں شامل ہو گئیں، جہاں ادائیگی حج کے دوران سکینہ بی بی کے والد حاجی پیر بخش کا انتقال ہوگیا جنہیں نماز جنازہ کے بعد سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا، حجانی سکینہ بی بی کے بیٹوں میں حاجی الہی بخش، پیر بخش ،محمد اقبال اور سراج احمد کے علاوہ دو بیٹیاں بھی ہیں جن کے نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے، حجانی سکینہ بی بی زندگی کے آخری مراحل تک صحت مند اور ہشاش بشاش رہیں صوم و صلوۃ کی پابند اور روزانہ قرآن پاک کی منزل بھی معمول تھا، مرحومہ کے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قبرستان حضرت بابا غریب شاہ موضع بختیاری میں سپرد خاک کر دیا گیا

Comments are closed.