برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، پہلے روز کے میچز کے نتائج

0
51
bridge

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، پہلے روز کے میچز کے نتائج

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں آج پہلے روز کے تمام ٹیموں کے نتائج سامنے آ گئے۔ چیمپئن شپ میں شامل تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیلے ، آج کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان کی خواتین کی ٹیم دو میچز میں آگے رہی جبکہ اوپن میچز میں ایک میچ میں پاکستان کی ٹیم آگے رہی ۔

پہلے میچ میں اردن کی ٹیم 17,72 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پاکستان کی ٹیم 14،39 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ر ہی، عرب امارات کی ٹیم 5،61 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور بنگلہ دیش کی ٹیم 2،28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی


خواتین ٹیمز میں پاکستان کی خواتین ٹیم 18،21 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،انڈیا کی 14،8 کے ساتھ دوسرے،فلسطین کی 5،2 کے ساتھ تیسرے،عرب امارات کی 1،79 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

سینئر ٹیمز کے میچز میں بھارتی ٹیم آگے رہی، بھارتی ٹیم 19،34 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،اردن کی ٹیم 0،66 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے


مکس ٹیمز کے میچ میں بھئ بھارتی ٹیم آگے رہی، بھارتی ٹیم 14،6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،اردن کی 11،48 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،پاکستان کی 8،52 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، عرب امارات کی 5،4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

دوسرے میچز میں اوپن ٹیمز میں پاکستانی ٹیم 19،59 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، اردن 17،72 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بنگلہ دیش 17،8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،عرب امارات 14،41 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، بھارتی ٹیم 11،2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی


دوسرے میچ میں خواتین ٹیمز میں سے بھارتی ٹیم 30،54 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستانی ٹیم 22،47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،اردن 18،97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،فلسطین 6،23 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،یو اے ای کی ٹیم 1،79 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

سینئرز ٹیم میں سے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم 19،34 کے ساتھ پہلے، پاکستانی ٹیم 18،55 کے ساتھ دوسرے،اردن کی ٹیم 2،11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی

دوسرے میچ میں مکسڈ ٹیموں کے ساتھ مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم 28،99 کے ساتھ پہلے،اردن 23،77 کے ساتھ دوسرے، پاکستانی ٹیم 14،13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور یو اے ای کی ٹیم 13،11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

تیسرے میچ میں اوپن ٹیمز میں سے یو اے ای 29،41 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،اردن 27،41 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بنگلہ دیش 22،08 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،بھارت 22،51 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پاکستانی ٹیم 19،59 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

تیسرے میچ میں خواتین ٹیموں میں سے پاکستانی ٹیم 38،03 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 30،54 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اردن 26،68 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، یو اے ای 14،08 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، فلسطین کی ٹیم 10،67 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

تیسرے میچ میں سینئرز کی ٹیم میں سے بھارتی ٹیم 33،33 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پاکستانی ٹیم 24،58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،اردن کی ٹیم 2،11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی

تیسرے میچ میں مکسڈ ٹیموں میں سے بھارتی ٹیم 37،79 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اردن 34،97 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یو اے ای کی ٹیم 27،29 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،پاکستانی ٹیم 19،95 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلے 13 جولائی تک رہیں گے، جو ٹیم اس چیمپئن شپ سے جیتے گی وہ رواں برس کے آخر میں مراکش میں ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلے گی۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ برج کی بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان برج فیڈریشن کی کوشش ہو گی کہ اس طرز کے مقابلے جاری رہیں

Leave a reply