ڈی جی خان :ویسٹ منیجمنٹ و عملہ صفائی کیلئے شمس آباد، صدیق آباد اور شاہ فیصل کالونی علاقہ غیر بن گئیں

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان)ڈیرہ غازی خان :ویسٹ منیجمنٹ و عملہ صفائی کیلئے شمس آباد، صدیق آباد اور شاہ فیصل کالونی علاقہ غیر بن گئیں
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی کالونیوں شمس آباد، صدیق آباد ،شاہ فیصل (بہاری )کالونی کے لوگوں کا کہناہے کہ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم جب سے ڈیرہ غازی خان میں لانچ ہوا ہے تب سے صرف سٹی ایریا میں ہی صفائی دیکھنے کو ملی ہے ان کے نزدیک ارد گرد کے علاقے اور کالونیاں ڈی جی خان شہر کاحصہ نہیں ہیں بلکہ یہ کالونیاں علاقہ غیرکاحصہ ہیں یا کسی اور ملک میں شامل وہاں پر صفائی کا کوئی مستقل نظام نہیں ہے ان علاقوں کے لوگوں نے کہا ہے کے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایریا انچارج ان علاقوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے 20 دن میں ایک مرتبہ ان علاقوں میں غلطی سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کوئی سویپر اگر آ بھی جائے تو علاقے کی کچھ گلیوں کی صفائی کرتے ہیں اس کے بعد ان علاقوں والوں کو پھر ایک مہینہ سویپر کا انتظار کرنا پڑتا ہے ان کے بارے میں مقامی انتظامیہ کو کافی مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا ذرائع کے مطابق اب تو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی والوں نے سٹی ایریا کا سارا کوڑا کرکٹ بھی گنجان آباد علاقوں میں ڈالنا شروع کر دیا ہے ان علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کےویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈرائیور ٹرالیوں پر بغیر کورنگ کے کوڑا کرکٹ آبادیوں سے ایسے لے کر جاتے آتے ہیں جیسے یہاں پر انسان نہیں جانور رہائش پذیر ہوں خدارا مقامی انتظامیہ ان علاقوں پر کچھ رحم کرو مقامی لوگوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف آفیسر جواد حسن گوندل سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی ان علاقوں پر نظرثانی کریں اور جو ٹریکٹر ٹرالی کوڑا کرکٹ بغیر کورنگ کے لے کر جائے اس پر بھی سخت ایکشن لیں تاکہ یہاں نزدیکی آبادیوں کے لوگ کسی وبائی امراض کے شکار ہونے سے بچ سکیں

Leave a reply