نومبرمیں کے ایس ای100انڈیکس میں14.9 فی صداضافہ ہوا:مشیرخزانہ نےخوشخبری سنادی

0
33

اسلام آباد:نومبرمیں کے ایس ای100انڈیکس میں14.9 فی صداضافہ ہوا:مشیرخزانہ نےخوشخبری سنادی، اطلاعات کےمطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ہوا، جو مئی 2013 کے بعد ایک ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نومبر میں KSE 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا جو ایک ماہ کے دوران مئی 2013 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اپنے ٹویٹ میں عبد الحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 10 ہزار 500 پوائنٹس (36.6 فی صد) کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا جب کہ انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کی طرف سے ایک معاہدے کے تحت چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر چینی سرمایہ کاری متوقع ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply