یوٹیوبر صدیق جان کو گرفتار کر لیا گیا
بول نیوز کے بیورو چیف اور پی ٹی آئی کے حمایتی معروف یوٹیوبر صدیق جان کو اسلام آباد بول کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے. خیال رہے کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگوں نے صدیق جان کو گرفتار کیا اور پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر روانہ ہوگئے۔ جبکہ اب بتایا جارہا ہے کہ صدیق جان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور انہیں تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ان پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔
بول نیوز اسلام آباد کے بیوروچیف صدیق جان کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار کرنے والے سول کپڑوں میں تھے ہم اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں @ICT_Police @FIA_Agency @SdqJaan pic.twitter.com/KfOz5JnM02
— Shakeel Qarar (@Qarar009) March 20, 2023
ادھر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف نے صارفین اس گرفتاری پر شدید احتجاج کررہے ہیں کیونکہ صدیق جان ہمیشہ سے پی ٹی آئی کا حمایتی رہا ہے اور انہوں نے اکثر عمران خان کی اپنے ولاگز میں حمایت کی ہے جبکہ ان کے مخالفین یا ناقدین کو نشانہ بنایا ہے.
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق جان کو تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 3/23 میں گرفتار کیا،صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا،صدیق جان کو وقت پر عدالت میں پیش کردیا جائے گا، صدیق جان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس حکام نے صدیق جان کی حراست کی تصدیق کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ