معاشرے میں خواتین کی شمولیت اور اختیار کی راہ میں ایک بڑا قدم اٹھانے کیلئے امر خان نے پینتھر ٹائرز کے ساتھ اشتراک سے "Women on Wheels,” کے نام سے شاندار پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے.پاکستان بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں ایک تبدیلی لانے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلاپروگرام ہے۔
اس میں امرخان اپنی ہفتہ وار پوڈ کاسٹ میں ہوا کے دوش پر جوش وجذبے کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں کی خواتین پر مبنی پروگرام پیش کریں گی۔اس میں غیر معروف ہیرو ازور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی باوقار خواتین اپنی زندگی کے سفر، محرکات اور جدوجہد پر روشنی ڈالیں گی۔ان کے بیانیے میں لچک، قوت اور اختیارات جیسی خصوصیات نمایاں ہوں گی جو حدود سے ماورا ہے یہ فلمیں خواتین رائیڈرز کی زندگیوں کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گی جو جرات اور بہادری کے ساتھ زندگی کے اندھیروں سے نکل کر قوت اورپختہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کرتی ہیں۔
”اس پراجیکٹ کے بارے میں امر خان کا کہنا ہے کہ یہ ا قدام صرف خواتین کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ یہ مرداور عورت کے درمیان وجود کی ہم آہنگی سے متعلق ہے”۔کام کرنے والی خواتین معاشرے کی معمار ہوتی ہیں اور ترقی کی بنیاد کا لازمی حصہ ہوتی ہیں۔معیشت میں ان کا حصہ، ان کی لچک، اور ان کا غیر متزلزل عزم صر ف اعتراف کے قابل نہیں ہے بلکہ یہ ان کی کہانیوں کو قوم کے دل ودماغ میں بسانے کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے۔








