لاہور : پسند کی شادی سے پہلے زندگی بھر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی خاتون نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ ورثا کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کردیا،
پولیس حکام کے مطابق کوٹ لکھپت کی سونیا نے کچھ عرصہ قبل ارشد نامی شخص سے پسند کی شادی کی مگر گھریلو ناچاکی سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کوٹ لکھپت شبنم کالونی کے رہائشی سونیا کے خاوند ارشد کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر سونیا سے شادی کی تھی۔
دوسری طرف سونیا کے بھائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی سونیا کے ساتھ اس کے خاوند ارشد کا جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے سونیا نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ جب دروازہ توڑا گیا تو سامنے سونیا کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔