وزیر اعظم کے بیان کے خلاف کراچی میں خواتین نے پھراحتجاج کا اعلان کردیا

کراچی :وزیر اعظم کے بیان کے خلاف کراچی میں خواتین نے پھراحتجاج کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خواتین سے متعلق بیان پرکراچی سے خواتین کی این جی اوز نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے ،

میڈیا کوجاری تفصیلات کے مطابق یہ احتجاج کل بروز ہفتہ 26 جون کو کراچی پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعظم کے بیان کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا، شرکا نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اپنے اس بیان کی معافی مانگیں۔

سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے وزیر اعظم کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان کے خلاف کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے بھی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی، مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیان ان کی قبائلی سوچ کا عکاس ہے اور اس بیان سے عورت دشمن رویوں کو تقویت ملے گی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عورتیں اس دقیانوسی سوچ کو تسلیم نہیں کرتیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے اس بیان پر قوم سے معافی مانگیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

Comments are closed.