دہلی:اقلیتوں پرمظالم کے بعد بھی ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ؟ پرانی دہلی کی خواتین نے کیا شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ!!اطلاعات کےمطابق پرانی دہلی کی خوایتن نے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور پرامن انداز میں ایک مارچ نکالا جو کہ پرانی دہلی واقع ہمدرد دواخانہ اور چاؤڑی بازار ہوتے ہوئے جامع مسجد تک پہنچا۔

نئی دہلی سے ذرائع کےمطابق اس مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جب کہ سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں کچھ مرد حضرات بھی اس بھیڑ کا حصہ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کچھ خواتین اپنے ہاتھوں میں بینر لیے اور کچھ موم بتی روشن کیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک ویڈیو میں خواتین ’سارے جہاں سے اچھا؟ نغمہ گاتی ہوئی جامع مسجد کی طرف بڑھتی نظر آ رہی ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ نغمہ سوالیہ انداز میں پڑھاجارہا تھا کہ ایک طرف کہا جارہا ہےکہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا مگریہاں توانسانیت کی تذلیل ہورہی ہے ، مسلمانوں کوبے وطن کرکے مارا جارہا ہے، پھرکس بات پرکہا جاتا ہےکہ”سارے جہاں سے اچھا؟ ہندوستان ہمارا

Shares: