ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر کیا کیا فیصلہ

0
42

ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر کیا کیا فیصلہ

باغی ٹی وی . پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں اپنے دورے کے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . ٹیم نے تین وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنا لیے ہیں. منیبہ علی اور کائنات امتیاز کریز پر موجود ہیں.

یہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنر کرکٹ ورلڈکپ کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی اسائنمنٹ ہوگی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم اب تک جنوبی افریقہ میں آٹھ ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہے۔ ان آٹھ میں سے چھ مرتبہ پاکستان کی ٹیم میزبان جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئی، جہاں دو میں اسے کامیابی اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ون ڈ ے سیریزمیں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے مزید کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم نے ون ڈے سیریز میں مجموعی طور پر بہت اچھی پرفارمنس دی بدقسمتی سے جیت کے قریب آکر شکست کا سامنا کرنا پڑا

Leave a reply