عورت مارچ کو کالعدم قرار دیا جائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ

0
101

ٰلاہور:عورت مارچ کو کالعدم قرار دیا جائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین تحریک حرمت رسول ﷺ وچیئرمین قرآن وسنۃ موومنٹ واسلامک سینٹرز علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے حکام بالا کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایک بہت ہی سنگین مسئلے کی توجہ مبذول کروائی ہے

اپنے خط میں علامہ ہشام الہیٰ ظہیر نے حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عورت مارچ کو روکا جائے اس ضمن میں انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب سمیت سنئیر پولیس افسران کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے پچھلے سال عورت مارچ میں پیش آنے والا حضور اکرمﷺ کی توہین کا مدعا بھی اٹھایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غیر اخلاقی اور غیر شرعی احتجاج کو کسی صورت بھی منعقد ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مارچ مغربی ایجنڈے کے تحت کئے جاتے ہیں تاکہ پاکستانی معاشرے کو بھی یورپ کے معاشرے کی طرح مادر پدر آزاد کیا جاسکے اور یہاں بھی بغیر نکاح بچے پیدا کرنے کو لیگل کروایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

یاد رہے کہ علامہ برادران علامہ ابتسام الٰہی ظہیر اور علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے ہمیشہ سے پاکستان میں اسلامی شعائر کی حفاظت پر زور دیا ہے ،علامہ براداران نے ہمیشہ احسن طریقے سے ریاست کے ذمہ داران کی توجہ ایسے قبیح افعال کی طرف متوجہ کرکے غیراسلامی اور غیرشرعی سرگرمیوں پابندیوں کا مطالبہ کیا

موجودہ خط ان کے مثبت اور تعمیری رویے کو ظاہر کرتا ہے جس میں انہوں نے پہلے ریاست کے ذمہ داران کواس سنگینی سے آگاہ کیا ہے اورامید بھی ظاہر کی ہے کہ ریاستی ادارے خلاف شرعی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں‌ گے اور ایک ذمہ دارپاکستانی کی حیثیت سے قوم کوآزمائش سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے

Leave a reply