اسلام آباد: کام کریں : آپ کہیں بھی نہیں جائیں گے :وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کوخوشخبری سنادی گئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے حفیظ شیخ کی خدمات ہیں ، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں

Shares: