فیصل آباد: مزدوری پوری نہ ملنے پر مزدور پاور لومز مالکان،محکمہ لیبر کیخلاف سراپا احتجاج

0
114

فیصل آباد:ایک طرف پاور لومز مالکان مہنگائی کا رونا رو کر اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ تو کررہےہیں لیکن دوسری طرف محنت مزدوری کرنے والے مزدوروں کا ان کا پور حق بھی نہیں دے رہے اسی وجہ سے فیصل آباد میں مزدور پوری مزدوری نہ ملنے پر پاور لومز مالکان ، محکمہ لیبر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پاور لومز مالکان کی جانب سے مزدوروں کی کم از کم اجرت گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ ایسے میں مزدوروں نے مالکان اور محکمہ لیبر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کہتے ہیں کمر توڑ مہنگائی میں گزارا مشکل تر ہوتا جارہا ہے

یاد رہے کہ مزدوروں کی تنخواہ میں اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری ہوا لیکن محکمہ لیبر اس پر تاحال عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔ لیبر قومی مومنٹ کے صدر بابا لطیف کہتے ہیں مالکان مزدوروں کا مطالبہ سننے کو تیار نہیں ہیں۔ کمر توڑ مہنگائی نے مزدوروں کا جینا محال کر دیا ہے ۔

پاورلومز میں کام کرنے والے مزدور اس وقت اپنے گھروالوں کا پیٹ پالنے کے لیے محنت تو دن رات کررہے ہیں لیکن جب معاوضے کی باری آتی ہے تو مالکان ان کا حق بھی دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے.یہی وجہ ہے کہ مزدور لیڈروں نے تنخواہ میں اضافے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ۔مزدوروں نے قادر آباد چوک پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر انتظامیہ اور مالکان نے چپ سادھ رکھی تو یکم اگست سے تحریک چلائی جائے گی۔

Leave a reply