لاہور:کارکنان مسلّح رہیں،ہاتھ میں ڈنڈا،پہلومیں”وہ” ہونا چاہیے:نوازشریف کی ہدایت ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف اپنی خاطرکارکنوں کوباغی اورشدت پسند بنانے لگے: مسلم لیگ ن نے حکومتی طاقت کا جواب دینے کے لیے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازنے پارٹی لیڈروں کواپنے ابو کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے اپنے کارکنوں کو مسلّح رکھیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ ہاتھ میں ڈنڈا ہونا چاہیے اورپہلومیں پستول ہونا چاہیے ،
ذرائع کے مطابق 13 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور میں جلسہ ہونے جارہا ہے جس کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے تقریباً تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
اسی ضمن میں مسلم لیگ ن نے حکومتی طاقت کا جواب دینے کے لیے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی، ڈنڈوں سے بھرا ٹرک جاتی امرا پہنچ گیا، ڈنڈابردار فورس جلسوں اور ریلیوں کی حفاظت کرے گی۔
ن لیگ کی حالیہ ریلیوں میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ہے، ممکنہ طور پر ڈنڈا بردار فورس کے ذریعے اس طرح کی صورت حال سے بھی نمٹنے کی کوشش کی جائے گی۔
حکومت واضح کرچکی ہے کہ جلسے کی اجازت ہے لیکن غیرقانونی اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کے لیے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ ساسی جماعتوں کی وجہ سے عوامی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کی اس تحریک میں بظاہرناکامی کوکیش کروانے کے لیے مریم نواز کوئی خطرناک کھیل کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہیں وہ کھیل کیا ہے ابھی تو اس کی تفصیلات نہیں مگریہ ضرور طئے ہے کہ مریم نوازاپنے کارکنوں کی قربانی اپنے ابو کی سزا کے کفارے کے طورپرپیش کرسکتی ہیں








