میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) یونین کونسل 4 کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
تفصیل کے مطابق میرپورخاص کی یونین کونسل 4 کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی رہاشگاہ پر یونین کونسل 4 کے وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا کی سربراہی میں انعقاد پذیر ہوا جس میں کونسلر سید لیاقت علی شاہ کونسلر کاشف اقبال کونسلر فیصل میؤ راجپوت اور کونسلر محترمہ تسلیم باجی کے علاوہ باغی ٹی وی بامہ نگار میرپورخاص کے بیورو چیف سید شاہزیب شاہ بھی موجود تھے ۔۔ اجلاس میں عید پر آلائشیں اٹھانے کا جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ، اجلاس میں موجود ہر ممبر نے اپنی جانب سے عوامی خدمت کو تیز ترین کرنے کے لئے مخلصانہ رائے بھی پیش کی ۔۔ اجلاس میں یو۔سی 4 کے وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا نے کہا کہ یو۔سی 4 سمیت میرپورخاص بھر میں رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی جانب سے میرپورخاص کو دئیے گئے ترقیاتی پیکج سی۔سی کنکریٹ اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں کو تعمیر کرنا ہے انتہائی زور و شور سے جاری ہے ۔۔ جاوید احمد خان پاپا نے مزید کہا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے ۔۔ اسلئے سید علی نواز شاہ کی جانب سے میرپورخاص کو دئیے گئے ترقیاتی پیکج کو سوشل میڈیا پہ بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے ۔۔ جاوید احمد خان پاپا کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کی عوام کا مرکز و محور علی نواز شاہ ہی ہیں اور آنے والا دور علی نواز شاہ کا ہی ہے ۔

Shares: