پولیس ہیڈ کوارٹر چارسدہ میں خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
چارسدہ پولیس ہیڈکوارٹرز چارسدہ میں ٹریفک اہلکاروں کے لئے ہیلتھ ورکشاپ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ٹریفک اہلکاران دھول مٹی اور گردوغبار میں ڈیوٹی دینے کے لئے پورا پورا دن پر عزم رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک اہلکار مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کا چارسدہ ٹریفک اہلکاروں کے لئے ہیلتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز چارسدہ شہنشاہ گوہر خان، ڈاکٹر حسن خان اور ڈاکٹر اسلام کے علاوہ ٹریفک سٹاف کے اہلکار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسلام نے کہاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاران دھویں اور گرد غبار کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا خدشہ رہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بازار میں گردوغبار سے بچنے کے لئے تمام اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے تک ہمیشہ فیس ماسک کا استعمال کریں۔ مزید انہوں نے ٹریفک سٹاف کے اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران گردغبار کے نقصانات اور اختیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔