پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتو النگو نے کہا ہے پاکستان سرمایہ کار کو کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرنے والے ممالک کی لسٹ میں پہلے 20 ممالک میں اگیا ہے، اور اس کی بڑی وجہ وفاق ، پنجاب اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات ہیں ،
ورلڈ بینک نے پچھلے سال جو پاکستان متعلق رپورٹ جاری کی تھی اس میں بھی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا تھا لیکن ان کوششوں کو اعلانیہ طور پر سراہا نہیں تھا ، پہلے بیس ممالک میں پاکستان کی رینکنگ 24 اکتوبر کو شائع کی جائے گی ، رینکنگ میں بہتری کی وجہ سے پاکستان کی تمام ممالک کی لسٹ میں بھی بہتری آئے گی جس میں 190 ملک شامل ہیں اور پاکستان 136 ویں نمبر پر موجود ہے،
پچھلے سال کی رپورٹ میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی نو میں صرف تین اصلاحات کو تسلیم کیا تھا ، اور تسلی بحش ثابت نہ ہونے والی اصلاحات میں بجلی کا کنکشن لینے میں آسانی، ٹیکسز کی ادائیگی، تعمیرات کے محفوظ پرمٹ، پراپرٹی کی رجسٹریشن، اور سرحد کے پار تجارت میں مشکلات شامل تھیں ، لیکن اس سال ورلڈ بینک نے پاکستان کی 10 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا ہے اور اس رپورٹ کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان "ایز آف ڈوئنگ بزنس” کی رینگ میں مزید بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کار مزید دلچسپی کا اظہار کرے گا،

Shares: