ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے

0
66

پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس میں میڈل نہ جیت سکے۔

باغی ٹی وی : ارشد ندیم نے جویلین تھرو کے فیصلہ کن مرحلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی پاکستانی ایتھلیٹ نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، یہ ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی ہے۔

اس سے قبل ارشد ندیم نے میڈل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے فائنل کے فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی تھی، ارشد ندیم نے پہلے مرحلے کی تیسری باری میں 82.05 میٹر کی تھرو کی تھی۔

ارشد ندیم نے فائنل میں رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میں بھی اتوار کو بہترین پرفارمنس د وں گا، تیاریاں اچھی ہیں، ملک کے لیے تمغہ لانا چاہتا ہوں، قوم دعا کرے، ٹارگٹ گولڈ میڈل ہے، دوسرا ہدف وکٹری اسٹینڈ ہے، ارشد ندیم کہنی کی انجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Leave a reply