کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی میں تیزی ورلڈ بینک نے پاکستان کو پروگرام کیلئے تعاون فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا
ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ کی سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ہے، پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور روزگار کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکیا،سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ورلڈ بینک ٹیم کو تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر 42 ہزار سے زائد نوجوانوں روزگار حاصل کر چکے، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قرض اور اسکل اسکالرشپس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو با عزت روزگار کی فراہمی ممکن بنائی گئی
کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 42 ہزار سے زائد نوجوان روزگار حاصل۔کر چکے! ورلڈ بینک کے حکام نے نا صرف منصوبے کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا بلکہ فلیگ شپ پروگرام میں تعاون کی بھی پیشکش کی ہے! نوجوانوں کو با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائینگی! pic.twitter.com/kLa0tfuBTU
— Usman Dar (@UdarOfficial) September 3, 2021
ورلڈ بینک نے جاب مارکیٹ میں 42 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا اور پاکستان کے ساتھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، حکام ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ جلد نوجوانوں کی مدد کا مربوط اور موثر طریقہ کار طے کیا جائیگا،
کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ
کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری
کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم
کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے, کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے,معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا,نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں, پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں,
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے,کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں,وزیراعظم عمران خان نے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی








