عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری

world bank

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی۔

باغی ٹی وی: عالمی بینک کے مطابق رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لیے منظور کی گئی ہے رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہو گا خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

امریکا پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سےامداد کی فراہمی میں کردارادا کرے،امریکی رکن کانگریس

دوسری جانب امریکی رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے آل گرین نےکہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سےمتاثر ہےگلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہےمگر پاکستان اسےجھیل رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے جس پر امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔

"اسپیس ایکس” میں نوکری حاصل کرنےوالا 14 سالہ انجینئر

علاوہ ازیں پاکستانی امریکن طاہر جاوید کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقع پر امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی،اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ اقوام عالم کے لیے ضروری ہے میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

لاہورماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

Comments are closed.