امریکا پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سےامداد کی فراہمی میں کردارادا کرے،امریکی رکن کانگریس

0
39

واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے-

باغی ٹی وی: کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں آل گرین نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف امداد کی فراہمی ممکن بنائیں۔

ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

آل گرین نےکہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سےمتاثر ہےگلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہےمگر پاکستان اسےجھیل رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے جس پر امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی امریکن طاہر جاوید کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقع پر امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی –

سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ

رکن کانگریس ایمی کلوبرچر نے کہا کہ اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ اقوام عالم کے لیے ضروری ہے میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

ٹیکساس اسمبلی کے پاکستانی امریکن رکن ڈاکٹر سلمان لالانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مارشل لا کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں. پیوٹن

Leave a reply