پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیاجبکہ آئی ڈی اے سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑڈالرکی امداد فراہم کی گئی تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر اور فصلوں کے لیے امداد دی گئی، سیلاب متاثرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں کے لیے امداد دی گئی۔
جبکہ آئی ڈی اے کے ذریعے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے گئے ہیں اور رپورٹ میں واضح چور پر بتایا گیا کہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا پروگرام شروع کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
دوسری طرف عوام کے حالات دیکھیں تو وہ بھی ابتر ہیں اور اتنے سارے قرضوںکے باوجود بھی حالات نہیں بدلے ہیں اور عوام اب بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں اور ناہی دوائی کے پیسے ہیں.