دنیا مان لے کہ پاکستانی معیشت مضبوط ہورہی ہے :میں نہ مانوں :بلاول بھٹو نے وجہ بھی بتادی

0
37

کراچی :دنیا مان لے کہ پاکستانی معیشت مضبوط ہورہی ہے :میں نہ مانوں :بلاول بھٹو نے وجہ بھی بتادی ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد اور چینی 21 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں بلاول نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوٰی کیا اور صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک سال میں چینی بھی 21 فیصد مہنگی ہوئی ہے، حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی پی ٹی آئی حکومت قرض لے رہی ہے، توانائی کی شرح نمو میں کمی کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

Leave a reply