سعودی عرب:عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات، 56 ہزار افراد کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ! رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے

0
61

ریاض:سعودی عرب میں دنیا بھر سے عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات میں شرکت کے لیے 56 ہزار افراد نے رجسٹریشن کراکر نیا ریکارڈ قائم کردیاہے۔ مقابلے میں 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرِاہتمام اذان اور حسنِ تِلاوت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی 22 مئی کو شروع کردہ رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔اس مرحلے میں دنیا بھر کے 56 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن کرائی۔

یہ مرحلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا۔دوسرا مرحلہ 22 جولائی کو شروع ہوگا جس امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مقابلے میں نامزدگی کی جائے گی۔ یہ مرحلہ 24 جولائی سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 24 اگست سے 23 ستمبرتک کارکردگی کی بنیاد پربہترین قراردیئے جانے والے امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور 25 ستمبرسے 25 اکتوبر تک کامیاب ہونےوالے امیدواروں کا مرحلہ وار اعلان اوران میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں آن لائن رجسٹریشن کرانے والے کل افراد کی تعداد 56 ہزار ہے، جو ماضی کے مقابلوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ مقابلہ جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے، امریکی کرنسی میں انعامی رقم کی مالیت 32 لاکھ ڈالرسے زیادہ ہے۔خیال رہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رواں سال جنوری میں اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a reply