ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ، وزیراعظم کریں گے شرکت، ہوں گی اہم ملاقاتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے بانی و انتظامی چیئرمین کلاز شواب نے وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اس سال فورم کا موضوع ’سٹیک ہولڈر برائے مربوط و پائیدار دنیا‘ مقرر کیا گیا ہے۔ رواں سال یہ اجلاس فورم عالمی اقتصادی فورم کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ فورم سے سیاسی رہنما، بزنس ایگزیکٹوز، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے عصر حاضر کے اقتصادی، جیو پولیٹیکل، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کارپوریٹ رہنماﺅں سے پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ متعدد عالمی رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم جن رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ یہ وزیراعظم کے جولائی 2019ءمیں پہلے دورہ واشنگٹن کے بعد امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی قیادت کا تیسرا رابطہ ہو گا۔
وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کارپوریٹ، بزنس، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ایگزیکٹوز و نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کے بارے میں اپنے وژن اور معیشت، امن و استحکام، تجارت، بزنس اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں پاکستان کی کامیابیوں اور پاکستان میں دستیاب مواقع کے بارے میں اپنے وژن سے آگاہ کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کے حوالے پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے