کراچی: دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے آزمائش میں توبہ توبہ کرنے لگی ،پیپلزپارٹی کرونا پرسیاست چمکانے لگی ،اطلاعات کےمطابق سندھ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا ذمہ دار تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو ٹھہرادیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ائیرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم درست کام نہیں کررہا اور ائیرپورٹ حکام بھی اپنا کام درست طریقے سے انجام نہیں دے رہے، سعودی عرب سے ایک شخصیت آئی ہے جس نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر ان کی کوئی اسکریننگ نہیں ہوئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بد قسمتی سے وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی، اس میں بہتری کی گنجائش ہے، وفاقی حکومت سسٹم بہتر بنائے، اگر انہیں ہماری ضرورت ہے تو ہم مدد کرنے کو تیار ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے تمام مریض کراچی ائیرپورٹ سے داخل ہوئے، ہمیں وہاں نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جب سے سندھ میں کیس رپورٹ ہوا تب سے وزیراعلیٰ متحرک ہیں لیکن وفاق کی طرف سے ایسا کچھ نظر نہیں آیا، جس طرح سے وفاق اور صوبے میں رابطے ہونے چاہیے تھے وہ نہیں ہیں۔